مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 296 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 296

مکتوبات احمد ۲۳۵ (نوٹ ) خط پر تاریخ درج نہیں تھی مگر اس میں شک نہیں کہ یہ خط تخمینا ۵/ جون ۹۸ء کے بعد دو تین دن کے اندر کا لکھا ہوا ہے کیونکہ ۵/جون کا حضرت مولوی صاحب ( خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ) کا مولوی عبد اللہ صاحب کے نام جو خط ہے اس میں لکھا ہے کہ حضور نے اس عقیقہ کے لئے دو بکرے تلاش کرنے کا حکم دیا اور نام برکت اللہ رکھا ہے۔مکتوب نمبر ۶۶ بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جلد سوم آپ کے گھر کے لوگوں کے لئے دعا کی گئی۔آپ پھر لکھیں کہ اب کیسی حالت ہے۔باقی خیریت ہے۔۲۴ جولائی ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۶۷ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ محبی مخلصی اخویم میاں عبداللہ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته بوصول خط بدریافت صحت عزیزی رحمت اللہ اطمینان ہوئی۔خدا تعالیٰ عمر دراز کرے۔آمین اور تفصیل روپیہ (ص) سے اطلاع ہوئی۔خدا تعالیٰ آپ کو اور تمام شر کا ء خدمت کو ثواب اور اجر بخشے۔آمین ثم آمین۔امید کہ کبھی کبھی ملاقات کے لئے بھی وقت نکالا کریں۔والسلام تمام احباب کو سلام علیکم ۴ دسمبر ۹۸ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ