مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 291 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 291

مکتوبات احمد ۲۳۰ جلد سوم مکتوب نمبر ۶۰ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کو نئی شادی مبارک ہو۔بروز جمعہ حسب تحریر آپ کے طعام ولیمہ آپ کی طرف سے مہمانوں کو کھلایا گیا۔چونکہ مہمان بہت تھے اور سیٹھ صاحب کے اور شیخ رحمت اللہ صاحب اور دوسرے بہت معزز دوست موجود تھے اور اسی سے کچھ زیادہ ہوں گے۔اس لئے دس روپیہ کافی نہ تھے۔لہذا اس خوشی میں دون روپیہ میں نے اپنی طرف سے ڈال کر بیس روپیہ دعوت میں خرچ کئے۔عمدہ پلا ؤ نمکین اور زردہ نہایت عمدہ اور روغن جوش اور قورمہ اور نان اور شیریں چاء وغیرہ کھانا تھا۔مہمان نہایت خوش ہوئے اور کھا کر آپ کو دعاء خیر کہی۔شاید یہ طعام ولیمہ اس خوبی سے کسی جگہ آپ کو اتفاق نہیں ہوگا۔والسلام ع ۲۲ جنوری ۹۷ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر 4 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مجی مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ کا عنایت نامہ پہنچ کر جناب الہی میں آپ کے لئے دعا کی گئی۔اللہ تعالیٰ مشکلات پیش آمدہ دور فرمادے اور آپ کی مراد آپ کو عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔بیشک آپ بعد استخارہ مسنونہ تبدیلی کے التوا کے لئے کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ حسب المراد تقریب پیدا کرے۔والسلام ۱ارمئی ۱۸۹۷ء لے سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ