مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 292 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 292

مکتوبات احمد ۲۳۱ جلد سوم مکتوب نمبر ۶۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اس وقت آپ کا خط پہنچا۔آپ کے والد صاحب کی بیماری کا حال معلوم کر کے ان کے لئے دعا کی گئی۔اللہ تعالیٰ ان کو شفا بخشے اور تقصیر معاف کرے۔آمین ثم آمین۔اس وقت ، وقت بہت تنگ۔اسی قدر پر کفایت کرتا ہوں اور انشاء اللہ پھر بھی دعا کروں گا۔والسلام ۲۰ / نومبر ۱۸۹۷ء خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۶۳ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی فتح یابی سے طبیعت خوش ہوئی۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِكَ۔سنایا گیا کہ آپ کی طبیعت کچھ بیمار ہے۔خدا تعالیٰ شفا بخشے۔امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے جلد مطلع فرما دیں اور اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔بخدمت اخویم مولوی محمد یوسف صاحب السلام علیکم والسلام خاکسار ۴ را پریل ۶۹۸ غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور