مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 283 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 283

مکتوبات احمد ۲۲۲ جلد سوم مکتوب نمبر ۴۷ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی خدمت میں خط تو کئی بھیجے گئے مگر چونکہ پتہ درست نہ تھا۔اس لئے غالبا نہیں پہنچے ہوں گے۔کل آپ کے خط پہنچنے سے خوشی ہوئی کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے ایک بلا سے نجات دی اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کے والد صاحب کو بھی جلد شفا بخشے۔آمین۔امید ہے کہ خیر خیریت سے جلد اطلاع بخشیں ( گے )۔۱۰ر دسمبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۴۸ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی عزیزی میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا محبت نامہ مجھ کو ملا۔امید کہ اپنی صحت تندرستی سے بہت جلد اطلاع دیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو جلدی شفا بخشے اور غم وہم دور کرے۔آمین۔۲۸ را پریل ۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد