مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 277 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 277

مکتوبات احمد ۲۱۶ جلد سوم مکتوب نمبر ۴۱ عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم میں نے دعا کی ہے اور بدل و جان آپ کے لئے دعا کروں گا۔خدا تعالیٰ آپ پر اپنا فضل شاملِ حال رکھے۔آمین ثم آمین۔اس وقت نہایت کم فرصتی ہے اس لئے کم لکھا۔۲۶ فروری ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۴۷۲ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مجی عزیزی اخویم میاں عبد اللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں بوجہ علالت طبیعت جلدی سے جواب نہیں لکھ سکا۔جو کچھ آپ نے مجھ سے مشورہ لینا چاہا ہے۔میری دانست میں اس کام میں بہت احتیاط اور سوچ لینا چاہئے اور میری دانست میں جب تک آپ نہ دیکھ لیں۔جلدی نہیں کرنا چاہئے۔بوجہ علالت زیادہ نہیں لکھ سکا۔مگر اس بات کو خوب یا درکھیں۔بخدمت اخویم سید محمد شاہ صاحب السلام علیکم ۲۵ / مارچ ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان