مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 276 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 276

مکتوبات احمد ۲۱۵ جلد سوم ( مکتوب نمبر ۳۹ مکتوب حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ عنہ جو حضرت ممدوح نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حکم سے جناب مولوی عبداللہ صاحب سنوری کو بھیجا ) السلام علیکم آج صبح کے آٹھ بجے تین شوال ،۲۰ را پریل ۱۸۹۳ء حضرت کے گھر میں لڑکا پیدا ہوا۔مبارک باد۔سب احباب کو اطلاع دے دینا۔۲۰ را پریل ۶۹۳ والسلام نورالدین از قادیان مکتوب نمبر ۴۰ مجی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں کل قریباً ایک ماہ سفر میں رہ کر قادیان میں آیا ہوں۔امید کہ اپنے صاحبزادہ کی خیر و عافیت سے مطلع فرما دیں۔۱۵/ دسمبر ۱۸۹۳ء والسلام خاکسار غلام احمد