مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 275 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 275

مکتوبات احمد ۲۱۴ جلد سوم مکتوب نمبر ۳۷ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مجی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔آپ کے مقدمہ کے لئے بحضرت عزت جل شانه و عزّ اسمه دعا خیر کی گئی۔اللہ جلّ شانہ منظور فرما دے۔آمین ثم آمین۔آپ کے آنے کی خوشخبری سے بہت خوشی ہوئی۔کتاب آئینہ کمالات اسلام چھپ رہی ہے۔باقی سب خیریت ہے اور آپ کی انتظار۔والسلام ۲ ستمبر ۱۸۹۲ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۳۸ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عزیزی محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔خدا تعالیٰ آپ کو کامیاب کرے۔دعا کی گئی ہے۔امید ہے کہ تا دست داد ملاقات اپنے حالات خیریت سے مطلع فرماتے رہیں۔باقی خیریت ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور