مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 265 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 265

مکتوبات احمد ۲۰۴ جلد سوم مکتوب نمبر۱۷ عزیزی اخویم میاں عبد اللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔آپ کی رؤیا انشاء اللہ القدیر نہایت عمدہ ہے۔بہر حال جلد یا دیر سے اس کا ظہور ہو جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ میں نے رفع وساوس خام طبع لوگوں کے لئے چند اشتہار چھپوائے ہیں۔امرتسر میں چھپ رہے ہیں۔جب آئیں گے تو اشتہار بھیجا جائے گا۔۱۷/دسمبر ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۸ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۱۹ جمادی الاول کو میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا ہے جس کا نام بطور تفاؤل بشیر الدین احمد رکھا گیا۔بروز جمعہ اس کا عقیقہ ہے اطلاعاً لکھا گیا۔۱۵/جنوری ۱۸۸۹ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان