مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 264
مکتوبات احمد ۲۰۳ جلد سوم مکتوب نمبر ۱۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مشفقی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کل کی ڈاک میں آپ کا خط پہنچ کر موجب خوشی و خرمی ہوا۔میں آپ کے اخلاص اور محبت سے شکر گزار ہوں۔جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا۔آج چند اشتہار بھیجے جاتے ہیں اور سب طرح سے خیریت ہے۔بشیر احمد بفضلہ تعالیٰ صحیح و تندرست ہے گویا نئے سرے اللہ تعالیٰ نے اس کے قالب میں جان ڈالی ہے۔مولوی محمد یوسف صاحب و دیگر احباب کو السلام علیکم۔۲۳ اگست ۱۸۸۸ء مکتوب نمبر 4 خاکسار غلام احمد از قادیان ( منقول از نسخه منقولہ جو خود حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے نقل کروا کر اس کے آخر پر خود دست مبارک سے حسب ذیل کلمات تحریر فرمائے۔) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبركاته میں نے مناسب سمجھا کہ ایک نقل جواب مولوی حکیم نورالدین صاحب آپ کی خدمت میں روانہ کروں۔سو بھیجتا ہوں۔باقی خیریت ہے۔ہمیشہ اپنے حال خیریت مال سے مطلع فرماتے رہیں۔۲۸ نومبر ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان