مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 262
مکتوبات احمد ۲۰۱ جلد سوم آپ بذریعہ خط حضرت اقدس کے پاس میرے لئے سفارش کریں کہ حضور مجھے معافی دے دیں اور میری بیعت منظور فرماویں۔چنانچہ میں نے حضور کی خدمت میں اس کی معافی اور بیعت کے لئے خط لکھ دیا۔حضور نے اس کی بیعت منظور فرما لی۔مکتوب نمبر مشفقی مکرمی میاں عبداللہ صاحب سلمہ بعد سلام مسنون۔آپ بواپسی ڈاک یہ تحریر فرما دیں کہ آپ کے ضروری کام کس قدر عرصہ تک ختم ہو سکتے ہیں۔اگر آپ کا حرج نہ ہو تو بہتر ہے کہ یکم اکتو بر ۱۸۸۷ ء تک ضرور اس جگہ پہنچ جائیں اور اگر کچھ حرج ہو تو اطلاع بخشیں۔بخدمت مگر می مولوی و نیز حکیم صاحب سلام مسنون پہنچے۔والسلام خاکسار ۱۱ر ستمبر ۱۸۸۷ء غلام احمد مکتوب نمبر ۲ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلّمۂ تعالیٰ بعد سلام مسنون اب کام بہت قریب ہے۔آپ کو اگر فرصت ہوا اور کسی قسم کا حرج قلیل یا کثیر نہ ہو تو آنا چاہئے اور اگر حرج ہو تو اطلاع دینا چاہئے۔جواب سے جلدی مطلع کریں۔۲۶ ؍ستمبر ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان