مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 240
مکتوبات احمد ۱۷۹ جلد سوم حضرت اقدس نے منارة المسیح کی تعمیر کے لئے جب تحریک کی تو اس وقت منشی شادی خاں صاحب نے گھر کا اثاثہ فروخت کر کے حضور کی خدمت میں بھیج دیا۔ جس کے جواب میں حضور علیہ السلام نے یہ خط لکھا۔ مکتوب نمبر ۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم میاں شادی خاں صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج نصف قطعہ نوٹ یکصد روپیہ مرسلہ آپ کا مجھ کو پہنچا۔ آپ نے خدا تعالیٰ کی راہ میں بڑی بہادری دکھلائی ہے ۔ اگر کوئی نواب ایک لاکھ روپیہ بھی دے تب بھی وہ اس ثواب کا مستحق نہیں ہو سکتا کیونکہ اپنی طاقت سے بہت بڑھ کر کام کیا ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے اور آپ کی والدہ معظمہ کو تمام ثوابوں میں داخل کرے ۔ آمین ثم آمین ۔ ۷ ارجون ۱۹۰۰ء والسلام ☆ خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان اس کے بعد منشی صاحب مرحوم نے گھر کی چار پائیاں تک بھی فروخت کر دیں اور پھر مزیدہ ا ا روپے پیش کئے جس پر حضور علیہ السلام نے فرمایا ۔ لے دو صد پڑھنا چاہیئے ۔ (مرتب) الفضل نمبر ۱۸۶ جلد ۳۱ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۴۳ء صفحه ۲