مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 238 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 238

مکتوبات احمد 122 جلد سوم مکتوب نمبر ۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم میاں شادی خاں صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ خط اس وقت آپ کی والدہ صاحبہ سے مجھ سے لکھوا رہی ہیں۔ان کو اس بات کے سننے سے بہت ہی فکر اور غم لاحق حال ہوا ہے کہ آپ کو سخت تپ آتا ہے اور انہوں نے ارادہ کیا تھا کہ ایسے وقت سیالکوٹ کی طرف روانہ ہو جائیں۔لیکن میں نے روکا کہ موسمی تپ ہے خیر ہو جائے گی۔چنانچہ میں رات کے پچھلے حصے میں آپ کے لئے بہت دعا کرتا رہا۔امید ہے کہ خدا تعالیٰ صحت بخشے گا۔اگر تپ میں قے آوے تو ہوا سے پر ہیز رکھیں اور مناسب ہے کہ چار تولہ کیسٹر آئیل سے بلا تو قف جلاب لے لیں اور بعد اس کے کو تین تین یا چار رتی معہ کا فور بقدر ایک چاول کے تین چار روز تک برابر کھاویں مگر قبض نہ ہونے پائے اور بواپسی ڈاک اپنے حالات سے اطلاع دیں۔باقی سب طرح سے خیریت ہے اور کونین کے بعد دودھ پی لیا کریں۔سب کو ان کی طرف سے السلام علیکم۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد لے یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خادمہ جو دادی کے نام سے مشہور تھیں۔(مرتب)