مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 237
مکتوبات احمد مکتوب نمبرا جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجھی مشفق اخویم میاں شادی خاں صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ مجی اخویم حکیم فضل دین صاحب باوجود دو شادیوں کے اب تک بے اولاد ہیں اور اب کئی وجوہ سے ان دو بیویوں کا ہونا نہ ہونا برابر ہے اور حکیم صاحب موصوف مدت سے چاہتے ہیں کہ اگر کسی شریف آدمی کے ساتھ جو اپنی جماعت میں سے ہو۔یہ تعلق پیدا ہو جائے تو عین مراد ہے۔اس عرصہ میں کئی جگہ ان کے لئے پیدا ہوئیں اور اب بھی ہیں مگر ان کی طبیعت نے کراہت کی۔چنانچہ ایک ان میں سے اب تک بار بار خط بھیجتا ہے کہ میں اپنی لڑکی آپ کو دیتا ہوں مگر وہ اس سے کراہت کرتے ہیں۔اب دلی توجہ سے آپ کی طرف طبیعت ان کی راغب ہو ئی ہے۔آپ کو معلوم ہے کہ کس قدر وہ شریف اور صالح ہیں اور متقی ، حافظ قرآن اور علم دین میں خوب ماہر ہیں اور واقعی مولوی ہیں۔علاوہ ان تمام امور کے دنیوی جمعیت رکھتے ہیں، صاحب املاک و جائیداد ہیں۔امید ہے آپ اپنی منشا سے اطلاع بخشیں گے اور بعد استخارہ مسنونہ جس طرح آپ کی رائے ہو بلا تکلف اس سے مطلع فرمائیں۔زیادہ خیر بیت۔۲۹ جون ۹۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفا اللہ عنہ