مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 198 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 198

مکتوبات احمد ۱۴۴ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمه مکتوب نمبر نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی والدہ صاحبہ بخیر و عافیت پہنچ گئی۔مناسب ہے آپ اپنی نوکری پر ضرور آجائیں شاید ترقی ہو جائے اور آپ نے بہت ہی نا مناسب کیا ہے کہ زیور اور پار چات بھیج کر ہما را غم تازہ کیا۔کیا ہم نے بھاگ بھری کو اس لئے بھیجا تھا کہ زیور لا کر اور بھی ہمیں رنج میں ڈالے۔یہ پیغام میرے گھر کے لوگوں نے دیا ہے۔آپ ضرور اس کو پہنچا دیں۔والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمه مکتوب نمبر الله غلام احمد نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی رخصت گزرنے پر ہے۔آپ کو ضرور آنا چاہئے۔موسمی بیماریاں ہیں۔کچھ مضائقہ نہیں اور گھر میں کہا ہے کہ محمودہ بیگم کی وفات سے اگر چہ بہت رنج ہوا مگر ہم دوسری لڑکی کو بجائے محمودہ بیگم کے سمجھ لیں گے۔وہ۔۔۔۔اور کہتے ہیں کہ بہتر ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے لئے اپنے گھر کے لوگوں کو لے آویں اور ضرور آدیں۔والسلام خاکسار غلام احمد