مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 199
مکتوبات احمد ۱۴۵ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم صاحبزادہ صاحب سلّمه مکتوب نمبر 1 نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ خط پہونچا۔میرے نزدیک مناسب ہے کہ آپ ضرور آ جاؤ بلکہ کچھ مضائقہ نہیں کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے لئے اپنے گھر کے لوگوں کو ساتھ لے آویں اور ضرور آ جاؤ۔موسمی اور معمولی بیماری ہے اور آپ نے پار چات اور زیور کیوں واپس کر دیا۔محمودہ کی جگہ سعیدہ جو بہن تھی ہم اسی کو محمودہ سمجھے لیں گے اگر اس کی والدہ کی مرضی ہو یعنی مظہر قیوم کی والدہ اور جلد آنا چاہیے۔والسلام خاکسار غلام احمد