مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 129 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 129

مکتوبات احمد ۱۲۱ مکتوب نمبر ۴۷ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔آپ کی ملاقات کو دل بہت چاہتا ہے اور عرصہ بہت ہو گیا ہے اور اتفاقاً میں اس وقت لدھیانہ میں ہوں۔اگر تکلیف فرما کر تشریف لاویں تو بہت مہربانی ہوگی۔الباقی عند التلاقی۔۱۵ / اپریل ۱۸۹۲ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم مکتوب نمبر ۴۸ والسلام خاکسار غلام احمد از لدھیانہ محلہ اقبال گنج نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچ کر باعث خوشی و خرمی ہوا۔یہ عاجز انشاء اللہ القدیر ماہ رمضان کے اخیر تک لدھیانہ میں ہے اور شاید زیادہ بھی رہوں بہر حال یہ مہینہ رمضان کا تو انشاء اللہ اسی جگہ ہوں۔ملاقات کا بہت شوق ہے۔اُمید کہ اپنی ملاقات سے مسرور الوقت فرمائیں گے۔زیادہ خیریت ہے۔۱۶ راپریل ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از لدھیانہ محلہ اقبال گنج