مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 130
مکتوبات احمد بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم مکتوب نمبر ۴۹ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ام جلد سوم محبت نامہ اور نیز هر روپیہ پہنچے میں افسوس کرتا ہوں کہ اب رسالہ ”نشان آسمانی‘ بالکل باقی نہیں ہے۔دست بدست لوگ وہ لے گئے۔جو روپیہ آپ نے قیمت کا بھیجا ہے اگر آپ چاہیں تو اس کے عوض میں رسالہ ” دافع الوساوس خرید لیں کیونکہ انشاء اللہ القدیر دو ماہ تک وہ رسالہ طیار ہو جائے گا۔زیادہ خیریت ہے۔از طرف احقر العباد حامد علی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پہنچے۔والسلام خاکسار ۲۸ را گست ۱۸۹۲ء غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۵۰ یہ مکتوب ناقص ہے کچھ حصہ کا غذات میں مل گیا ہے۔عرفانی ) آپ کی تشریف آوری کا انتظار ہے خدا تعالیٰ آپ کی ملاقات نصیب کرے۔مولوی عبد الکریم صاحب اور عرب صاحب اس جگہ ہیں اور آپ کے منتظر ہیں۔منشی محمد اعظم صاحب کا خط بھی میں نے پڑھ لیا اور ان کے حق میں دعا کی گئی۔ان کو اطلاع دیں اور کہہ دیں کہ استغفار بہت پڑھیں اور ہر نماز کے بعد کم از کم گیارہ دفعہ لاحول پڑھا کریں۔۶ ستمبر ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان