مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 113 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 113

مکتوبات احمد ۱۰۵ جلد سوم ۱۵ براہین ساتھ لے جاؤں گا ۔ جس وقت آپ تحریر فرمائیں گے اسی جگہ سے بھیج دوں گا۔ آپ پہلے تحریر خریداروں سے یہ شرط کر لیں کہ کوئی نسخہ کم سے کم پندرہ روپیہ قیمت پر خریدا جائے کیونکہ دراصل اس قیمت پر بھی آئندہ کی ذمہ داریوں اور مصارف کے لحاظ سے اندیشہ حرج و نقصان ہے ۔ لیکن آپ جو کچھ تجویز فرمائیں گے انشاء اللہ بہرصورت بہتر فرمائیں گے ۔ انبالہ چھاؤنی میں میرا پتہ یہ ہے ۔ بمقام انبالہ چھاؤنی صدر بازار معرفت با بو محمد بخش صاحب کلرک دفتر نہر ۔ ۱۸ راگست ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور مخدومی مکرمی اخویم مکتوب نمبر ۲۲ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ مدت مدید کے بعد پہنچ کر موجب خوشی و خرمی ہوا ۔ اس ا۔ اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے ۔ بشیر احمد سخت بیمار ہو گیا تھا ایسا کہ آثار ظاہری ما یوسی کلی پر دلالت کرتے تھے مگر آٹھ روز سے اللہ جل شانہ نے دوبارہ زندگی بخشی - فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى إِحْسَانِهِ ۔ روپیہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ پہنچ گیا تھا۔ دیگر خیریت ہے ۔ ۱۹ راگست ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ