مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 110
مکتوبات احمد ۱۰۲ جلد سوم زیادہ خیریت ہے اور جب تک آپ جے پور میں تشریف رکھیں ضرور کبھی کبھی اپنی خیریت سے مطلع فرماتے رہیں۔۲۲/اکتوبر ۸۷ء مکتوب نمبر ۱۷ مخدومی مکر می اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلّمه تعالی والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبركاته مدت مدید ہوئی کہ حال آں صحت سے بالکل بے خبر ہوں بلکہ رسالہ سُرمہ چشم آریہ جو آپ کی خدمت میں بھیجا گیا تھا اس کی رسید بھی نہیں آئی۔میں آج تک اسی جگہ چھاؤنی انبالہ میں ہوں اور میرا پتہ یہ ہے کہ مقام انبالہ چھاؤنی صدر بازار۔امید کہ آپ اپنی خیریت سے مطلع فرما دیں گے اور سب طرح سے خیریت ہے۔۴ رنومبر ۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از صدر بازار مکتوب نمبر ۱۸ مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمۂ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کئی دن کے بعد آج عنایت نامہ آں مخدوم پہنچا۔خدا تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اور ہر جگہ خوش وخرم رکھے۔فتح خاں سے اشتہار لے کر بلا توقف بھیجا جاتا لیکن فتح خاں مدت تیس روز سے لا ہور گیا ہوا ہے۔ایک ادنی کام دو تین روز کا ہے۔نہایت اندیشہ کی بات ہے کہ اب تک واپس نہیں آیا۔لاہور