مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 107 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 107

مکتوبات احمد ۹۹ جلد سوم مکتوب نمبر ۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلّمۂ تعالیٰ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي سلام عليك ورحمة الله کوئی تین روز ہوئے پارسل اسٹیشن بٹالہ میں آگیا ہے لیکن بلٹی آپ کے پاس واپس کی گئی ہے۔آپ بلٹی بہت جلد واپس کر دیں اس میں جس قدر دیر ہوگی اسٹیشن پر ایک آنہ یومیہ پارسل کا کرایہ دینا پڑے گا۔۳ جولائی ۱۸۸۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۳ مخدومی مکر می اخویم سلّمه تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پہلے آج ہی ایک خط روانہ خدمت ہو چکا ہے۔اب دوبارہ اس لئے تحریر خدمت کرتا ہوں کہ چونکہ نسخہ جات براہین احمدیہ صرف ہیں عدد میرے پاس موجود ہیں اس لئے قرین مصلحت یہ ہے کہ اگر کم سے کم ۲۵ روپے فی نسخہ پر خریدار دیں۔ان حیدر آبادی صاحب کو منظور ہو تو جس قد رخریداری کا پختہ اور قطعی طور پر ارادہ ہو اس سے وعدہ جلد دیں بطور ولیو پے ایبل لے بھیجے جائیں۔یہ مناسب نہیں معلوم ہوتا کہ اُس جگہ جمع رہیں کیونکہ بلحاظ ضخامت کتاب ۲۵ روپے ایک ادنی قیمت ہے اور ممکن ہے کہ ان جلدوں کے روانہ کرنے کے بعد اس طرف بعض عمدہ خریدار پیدا ہو جا ئیں جو سور و پیہ فی نسخہ پر کتاب لینے کو تیار ہوں تب اگر اس جگہ کوئی کتاب ہی نہ ہو تو کیا کیا جائے اور یہ نہایت صاف انتظام ہے کہ حیدر آباد میں جیسے جیسے کوئی خریدار کم سے کم ۲۵ روپے پر پیدا ہو اس کی وہاں سے اطلاع آجائے Value Payable (VP) 25/-