مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 100 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 100

مکتوبات احمد ۹۲ جلد سوم انسان اس روح کو اپنے اندر پیدا نہ کر لے جو سورہ فاتحہ میں رکھی گئی ہے محض منتر جنتر کے طور پر پڑھنے سے وہ برکات حاصل نہیں ہو سکتے۔یہ عجیب نکتہ معرفت ہے اور اس سے آپ کی ایمانی اور عملی قوت کا پتہ لگتا ہے کہ معرفت الہیہ کے کس بلند مقام پر آپ پہنچے ہوئے تھے۔مکتوب نمبر ۵ از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مخدومی و مکرم محبی صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلّمۂ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس جگہ بفضلہ تعالیٰ ہر ایک طرح سے خیریت ہے۔خدا وند کریم آں محب مخلص کو خوش رکھے۔عنایت نامه جس وقت آیا دوسرے روز یہاں سے جواب لکھ کر روانہ کیا گیا تھا مگر کل کے عنایت نامہ سے جو وارد ہو کر موجب خوشی ہوا معلوم ہوا کہ وہ پہلا خط اس عاجز کا نہیں پہنچا۔یہ عاجز آپ کی توجہ کا بہت شکر گزار ہے اور آپ کے ملنے کو دل چاہتا ہے مگر موقوف بر وقت ہے۔آپ بلا تکلف کاروبار متعلقہ اس طرف سے مسرور فرمایا کریں۔حصہ پنجم انشاء اللہ اب عنقریب چھپنے والا ہے اور ایک خبر تازہ خبر یہ ہے کہ اندرمن مراد آبادی نے جو ایک بڑا مخالف اسلام ہے دعوی کیا تھا کہ اگر چوہیں سو روپیہ میرے لئے سرکار میں جمع کرا دیا جائے تو میں ایک سال تک قادیان میں کوئی نشان دیکھنے کے لئے ٹھہروں گا اور اسی غرض سے اس نے اول نابھہ سے اور پھر لاہور میں آ کر خط لکھا مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے شکست کھا کر بھاگ گیا یعنی چوبیں (سو ) روپیہ ایک مسلمان نے اُس کے ایک سال کے لئے اس عاجز کو دے دیئے کہ تا حسب منشا اندر من سر کار میں جمع کرائے جائیں۔آخر وہ اس بات کا نام سنتے ہی فراری ہوا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ - ۱۹ جون ۸۵ء والسلام خاکسار غلام احمد