مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 91
مکتوب نمبر۵۷ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ مخدومی مکرمی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میر عباس علی نہایت اخلاص مند آدمی ہیں۔آپ براہِ مہربانی توجہ کر کے کشتہ مرجان، موتی یا جو کچھ مناسب ہو ان کی مرض نفث الدم کے لئے ضرور ارسال فرما دیں اور میں آج لکھتا ہوں کہ تا وہ تبدیلی ہوا کی غرض سے ہفتہ عشرہ تک میرے پاس آ جائیں۔میری طبیعت آپ کے بعد پھر بیمار ہوگئی۔ابھی ریزش کا نہایت زور ہے۔دماغ بہت ضعیف ہو گیا ہے۔آپ کے دوست ٹھاکر رام کے لئے ایک دن بھی توجہ کرنے کیلئے مجھے نہیںملا۔صحت کا منتظر ہوں۔اگر وہ اخلاص مند ہے تو اس کے اخلاص کی برکت سے وقت صفا مل جائے گا اور صحت بھی۔میرے دماغ کے لئے اگر کچھ آپ کے خیال میں احسن تدبیر آوے تو ارقام فرماویں۔سب کام پڑے ہوئے ہیں۔۔۱؎ والسلام یکم جنوری ۱۸۹۰ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ