مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 648 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 648

مکتوبات احمد ۶۴۸ مکتوب نمبر ۲۷۸ ملفوف ایک غیر معمولی خط بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی چودھری صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ جلد دوم آپ کا نوازش نامہ پہنچا۔ حضرت اقدس کی خدمت میں سنایا۔ فرمایا: ۔ لکھ دو خط بھی نصف ملاقات ہوتی ہے اگر وہ خط لکھ دیا کریں اور دعا کے لئے یاد دلا دیا کریں تو میں دعا کرتا رہوں گا۔ بہت پرانے مخلص ہیں ۔ فرمایا ان پر کچھ قرضہ کا بوجھ بھی ہے، جب تک اس سے فراغت نہیں ہوتی ملازمت کرتے رہیں بعد میں پنشن لے لیویں ۔ آج پھر فرمایا کہ رات کو پھر وہی الہام پھر ہوا۔ قرب اجلك المقدر ولا نبقى لك من المخزيات ذكرًا - قل ميعاد ربك ولا نبقى لك من المخزيات شيئا لے فرمایا:۔ ان فقرات کے ساتھ لگانے سے صاف منشاء الہی یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب پیغام رحلت دیا جاوے گا تو دل میں یہ خیال پیدا ہو گا کہ ابھی ہمارے فلاں فلاں مقاصد باقی ہیں اس کے لئے فرمایا کہ ہم سب کی تکمیل کریں گے ۔ فرمایا:۔ لوگ اکثر غلطی کھاتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ سب امور کی تکمیل مامور ہی کر جائے ۔ وہ بڑی بڑی امیدیں باندھ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سب کچھ مامور اپنی زندگی میں ہی کر کے اُٹھا ہے۔ صحابہ میں بھی ایسا خیال پیدا ہو گیا تھا کہ ابھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فوت ہونے کا وقت نہیں آیا۔ کیونکہ دعوئی تو تھا کہ کل دنیا کی طرف رسول ہوئے اور ابھی عرب کا کا بھی بہت سا حصہ یونہی پڑا تھا ۔ مگر اللہ تعالیٰ ان سب امور کی تکمیل آہستہ آہستہ کرتا رہتا ہے۔ تا کہ جانشینوں کو بھی خدمت دین کا ثواب ملتا ر ہے ۔ L اسی ذکر میں فرمایا کہ ہماری جماعت میں سے اچھے اچھے لوگ مرتے جاتے ہیں چنانچہ مولوی تذکره صفحه ۵۶۳٬۵۶۲ ۔ ایڈیشن چهارم