مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 647 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 647

مکتوبات احمد ۶۴۷ مکتوب نمبر ۲۷۷ ملفوف جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ حال یہ ہے کہ اب کی دفعہ میں نے پچاس روپیہ کا مشک منگوایا تھا ۔ اتفاقاً وہ سب کا سب رڈی اور مغشوش نکلا ۔ اس قدر رو پیہ ضائع ہو گیا۔ اس لئے میں نے آپ کی تحریر کے موافق مبلغ بارہ روپیہ قیمت چھ ماشہ مشک مولوی صاحب کے حوالہ کر دی ہے۔ اگر یہ قیمت کم ہوگی ۔ باقی دے دوں گا اور عنبر بھی ۔ مدت ہوئی کہ میں نے افریقہ سے منگوایا تھا ۔ وہ وقتاً فوقتاً خرچ ہو گیا ۔ میں نے اس قدر استعمال سے ایک ذرہ بھی اس کا فائدہ نہ دیکھا۔ وہ اس ملک میں فی تولہ اسے ایک سو روپیہ کی قیمت سے آتا ہے اور پھر بھی اچھا نہیں ملے گا ۔ ولایت میں عنبر کو محض ایک رڈی چیز سمجھتے ہیں اور صرف خوشبوؤں میں استعمال کرتے ہیں۔ میرے تجربہ میں ہے کہ اس میں کوئی مفید خوبی نہیں ۔ اگر آپ نے دوا میں عنبر ڈالنا ہو ۔ تو بواپسی ڈاک مجھے اطلاع دیں ۔ تو عنبر ہی کے خرید کے لئے مبلغ پچاس روپیہ مولوی صاحب کے حوالہ کئے جائیں گے۔ مگر جواب بواپسی ڈاک بھیج دیں ۔ باقی سب خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ