مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 632
مکتوب نمبر ۲۵۹ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔شاید ہفتہ سے زیادہ ہو گیا کہ دوا مطلوبہ آپ کی طرف آہنی ڈبیا میں بھیج دی گئی ہے۔جو آپ نے بھیجی تھی۔تعجب ہے کہ اب تک آپ کو نہیں پہنچی۔جس کو آپ نے ڈبیا دی تھی۔اس کے ہاتھ میں دوا بھیجی گئی ہے۔باقی خیریت ہے۔۱۲؍ ستمبر ۱۸۹۷ء خاکسار غلام احمد عفی اللہ عنہ اشتہار جب چھپے گا۔بھیج دیا جاوے گا۔دینا نگر میں ایک قسم کا سفید اور شفاف شہد آیا کرتا ہے۔آپ تلاش کرا کر ایک بوتل سفید اور تازہ شہد کی ضرور ارسال فرماویں۔غلام احمد