مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 607
نوٹ:۔یہ مکتوب حضرت نے مخدومی حضرت سید حامد شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کے اشتہار بہ عنوان ’’این مددہاست دراسلام چو خورشید عیاں۔کہ بہر دور مسیحا نفسے مے آید۔‘‘ پر ہی لکھ دیا ہے۔یہ اشتہار حضرت شاہ صاحب نے سعد اللہ لودھانوی کے جواب میں شائع کیا تھا (عرفانی) مکتوب نمبر ۲۲۴ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ کا محبت نامہ پہنچا۔آتھم کی نسبت جو خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا۔اس کی آپ کو کچھ بھی خبر نہیں۔میں نے پانچ ہزار اشتہار چھپوایا ہے۔تین چار دن تک آپ کی خدمت میں پہنچے گا۔اس وقت بجائے غم کے آپ کے دل میں خوشی پیدا ہوجائے گی کہ اسلام کی فتح ہوئی۔والسلام ۸؍ستمبر ۱۸۹۴ء خاکسار غلام احمد میاں نور احمد صاحب کو السلام علیکم