مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 606 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 606

مکتوب نمبر ۲۲۲ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آتھم کی نسبت جو فیصلہ الٰہی ہے۔حقیقت میں فتح اسلام ہے۔جب اشتہار پہنچے گاتو آپ معلوم کریں گے کہ کیا حقیقت ہے۔مگر آپ کی استقامت اور استقلالی پر نہایت خوشی ہوئی۔خدا تعالیٰ بہت بہت جزائے خیر بخشے۔انشاء اللہ تجدید بیعت کا آپ کو دوہرا ثواب ہوگا اور خدا تعالیٰ گناہ بخشے گا اور آپ پر خاص فضل کرے گا۔والسلام خاکسار ۶؍ستمبر ۱۸۹۴ء غلام احمد ازقادیان مکتوب نمبر ۲۲۳ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔خط آپ کا جو بنام صاحبزادہ سراج الحق صاحب تھا، پہنچا۔جس کے دیکھنے پر بہت ہی تعجب ہوتا ہے کہ آپ ایسی خوشی کے موقع پر کیوں اس قدر اظہار اور ملال اور حزن کررہے ہیں اور نہ یہ افسوس صرف مجھ کو ہے بلکہ جس قدر ہماری جماعت کے احباب اس جگہ موجود ہیںوہ سب افسوس کرتے ہیں۔اگر آپ کو حقیقت حال معلوم ہوتو آپ کا ایسا غم خوشی کے ساتھ تبدیل ہوجائے۔آپ ضرور دوچار روز کے لئے رخصت ملنے پر تشریف لاویں۔باقی خیریت ہے۔والسلام ۶؍ستمبر ۱۸۹۴ء خاکسار غلام احمد