مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 600
مکتوبات احمد ۶۰۰ مکتوب نمبر ۲۱۸ پوسٹ کارڈ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ محبت نامہ پہنچا۔ یہ عاجز بباعث کثرت کار بیشک سخت معذور ہے۔ اب چند روز تک بالکل فرصت ہونے والی ہے۔ کتابیں چھپ گئیں ہیں ۔ اب جز بندی باقی ہے۔ امید کہ ہفتہ عشرہ تک جز بندی ہو کر میرے پاس پہنچ جائیں گی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۱۶ جون ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۲۱۹ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ مبلغ پچاس روپیه مرسلہ آپ کے پہنچ گئے ۔ جزاکم اللہ خیراً۔ صاحبزادہ صاحب کتابیں روانہ کریں گے ۔ بہت کم فرصتی میں یہ چند سطر میں لکھی گئی ہیں ۔ باقی خیریت ہے۔ ۶ جولائی ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد