مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 599
مکتوب نمبر ۲۰۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔مبلغ دس روپیہ مرسلہ آپ کے پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْراً۔کتابیں ابھی چھپ رہی ہیں۔جس وقت آئیں گی۔آپ کی خدمت میں ارسال ہوں گی۔باقی خیریت ہے۔امید کہ اپنے حالات سے ہمیشہ مطلع فرماتے رہیں۔والسلام نوٹ: اس خط پر آپ نے دستخط نہیں کئے اور تاریخ بھی درج نہیں فرمائی۔قادیان کی مہر ۱۸؍ اکتوبر ۱۸۹۳ء کی ہے۔(عرفانی) مکتوب نمبر ۲۱۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔مبلغ پچیس روپیہ مرسلہ آنمکرم پہنچ گئے۔جزاکم اللّٰہ خیرا لجزاء۔رسالہ حمامۃ البشریٰ جو مکہ معظمہ میں بھیجا جاوے گا اور تفسیر سورۃ فاتحہ چھپ رہے ہیں۔اب کچھ چھپنا باقی ہے۔والسلام ۱۱؍ نومبر ۱۸۹۳ء خاکسار غلام احمد از قادیان