مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 598 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 598

مکتوب نمبر ۲۰۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔اس جگہ سے آپ کے خط کے جواب میں حتی الوسع توقف نہیں ہوتا۔شاید کسی وجہ سے خط نہ پہنچ سکا ہو۔دو رسالہ عربی چھپ رہے ہیں اور ایک رسالہ نہایت عمدہ اُردو میں چھپا ہے۔شاید یہ کام ایک ماہ تک ختم ہو۔امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مجھ کو مطلع فرماتے رہیں گے۔والسلام ۲۵؍ ستمبر ۱۸۹۳ء خاکسار غلام احمد از قادیان نوٹ:۔اس وقت چوہدری صاحب کورٹ انسپکٹر تبدیل ہوکر منٹگمری تبدیل ہو چکے تھے اور محکمہ ریلوے سے دوسری طرف منتقل ہو گئے تھے۔اب لفافہ پر حضرت اقدس لکھتے تھے۔بمقام منٹگمری۔کچہری صدر۔بخدمت مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب کورٹ انسپکٹر پولیس۔(عرفانی)