مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 595 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 595

مکتوبات احمد ۵۹۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۰۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ مبلغ دس رو پیه مرسلہ آپ کے پہنچ گئے ۔ جزاکم اللہ خیراً ۔ کتابیں ابھی چھپ رہی ہیں ۔ جس وقت آئیں گی ۔ آپ کی خدمت میں ارسال ہوں گی ۔ باقی خیریت ہے ۔ امید کہ اپنے حالات سے ہمیشہ مطلع فرماتے رہیں ۔ والسلام نوٹ : اس خط پر آپ نے دستخط نہیں کئے اور تاریخ بھی درج نہیں فرمائی ۔ قادیان کی مہر ۱۸ راکتو بر ۱۸۹۳ء کی ہے ۔ (عرفانی ) مکتوب نمبر ۲۱۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ ا ا - السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ مبلغ پچیس روپیہ مرسلہ آئمکرم پہنچ گئے ۔ جزاکم الله خيرا لجزاء ۔ رسالہ حمامة البشرى جو مکہ معظمہ میں بھیجا جاوے گا اور تفسیر سورۃ فاتحہ چھپ رہے ہیں ۔ اب کچھ چھپنا باقی ہے۔ ۱۱ نومبر ۱۸۹۳ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان