مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 596 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 596

مکتوب نمبر ۲۰۶ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔آپ مطمئن رہیں۔آپ کے لئے انشاء اللہ القدیر یہ عاجز بہت دعا کرے گا۔اللہ جلّشانہٗ پہلے اس سے ہر ایک دعا آپ کے لئے قبول فرماتا رہا ہے۔امید کہ اب بھی قبول فرمائے گا مگر میں نہیں کہہ سکتا کہ جلد یا کسی قدر دیر سے۔اس کے ہر ایک کام میں خیر اور خوبی ہے۔اپنے حالات سے مجھ کو بدستور مطلع فرماتے رہیں۔والسلام خاکسار غلام احمد ازقادیان نوٹ:۔تاریخ مٹ گئی ہے۔(عرفانی) مکتوب نمبر ۲۰۷ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔تعجب کہ کس قدر آپ کے پاس کسی نے جھوٹ بولا اور دوسرا تعجب کہ آپ کو بھی حقیقت واقعہ سے اطلاع نہیں ہوئی۔بات یہ ہے کہ جب یہ عاجز امرتسر گیا اور جاتے ہی عاجز نے ایک خط رجسٹری کرا کر عبدالحق کو مباہلہ کے لئے بھیجا کہ تم اس وقت مجھ سے مباہلہ کر لو۔لیکن اس نے بدست منشی محمد یعقوب صاحب ایک خط اس مضمون کا لکھا کہ اس وقت تم عیسائیوں سے مباحثہ کرتے ہو۔اس وقت میں مباہلہ مناسب نہیں دیکھتا۔جس وقت لاہور میں مولوی غلام دستگیر سے بحث ہو گی۔اس وقت مباہلہ کروں گا۔لیکن اس کے جواب میں لکھا گیا کہ جو شخص ہم میں سے مباہلہ