مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 592 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 592

مکتوب نمبر ۲۰۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ کی تبدیلی سے خوشی ہوئی، مبارکباد۔اور آپ نے جو مبلغ بیس روپیہ عربی رسالہ کے لئے کہا تھا۔اس وقت عربی رسالہ دو چھپ رہے ہیں۔ایک کا نام تحفۃ بغداد اور دوسرے کا نام کرامات الصادقین ہے۔آپ اسی وقت میں اگر گنجائش ہو مبلغ بیس روپیہ سیالکوٹ میں بھیج دیں تو بہتر ہو۔والسلام ۲۷؍ اگست ۱۸۹۲ء خاکسار غلام احمد از قادیان نوٹ:اس وقت چوہدری رستم علی صاحب تھانہ ولٹوہا ضلع لاہور میں ڈپٹی انسپکٹر تھے۔(عرفانی)