مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 574 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 574

مکتوب نمبر ۱۷۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مشفقی مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ انشاء اللہ القدیر دعا کروں گا۔مگر اس طرح پر کہ جو کچھ آپ کی دنیا اوردین کے لئے فی الحقیقت بہتر ہے وہ بات آپ کو میسر آوے۔کیونکہ خبر نہیں کہ خیر کس کام میں ہے۔ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں۔والسلام ۱۸؍ دسمبر ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمدعفی عنہ مکتوب نمبر ۱۷۵ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔آپ کی انتظار تھی۔خدا جانے کیا سبب ہوا کہ آپ تشریف نہیں لائے۔چھ سات روز سے اخویم حکیم مولوی نورالدین صاحب تشریف رکھتے ہیں۔شاید چھ سات روز تک اور بھی رہیں۔اگر آپ ان دنوں میں آجائیں تو مولوی صاحب کی ملاقات بھی ہوجائے۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۱۹؍دسمبر ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ