مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 569 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 569

مکتوب نمبر ۱۶۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔عنایت نامہ معرفت اخویم میر عباس علی شاہ صاحب مجھ کو ملا۔خدا تعالیٰ آپ کو اپنی محبت عطا کرے۔آپ کے اشعار آپ کے صدق طلب پر گواہ ہیں۔جزاکم اللّٰہ۔میں انشاء اللہ القدیر دہم نومبر ۸۹ء کو قادیان کی طرف جانے کے لئے ارادہ رکھتا ہوں۔آئندہ ہرچہ مرضی مولیٰ۔پیراں دتا میرے ملازم کے امر نکاح کو خوب یادرکھیں۔آپ کی ادنیٰ کوشش سے اس غریب کا کام ہوجائے گااور آپ اگر ادنیٰ توجہ کریں گے تو ضرور انشاء اللہ کوئی صورت نیک نکل آوے گی۔مگر چاہیے عورت جوان باکرہ بیس بائیس سال سے زیادہ نہ ہواور بیوہ نہ ہوکہ اس میں فتنہ پیدا ہوتا ہے۔دلی توجہ سے تلاش فرماویں۔والسلام ۹؍نومبر ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ شیخ حامد علی کا سلام علیکم۔پیراں دتا کا سلام علیکم