مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 568
مکتوب نمبر ۱۶۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مشفقی مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ عاجز ابھی تک لدھیانہ میں ہے۔میرے ملازم پیراں دتہ کی نسبت تو آپ کو زبانی بھی کہا تھا اور اب بھی بطور یاد دہانی لکھتا ہوں کہ اس کے نکاح کی نسبت آپ ضرور فکر کریں۔قوم گوجر میں بہت لڑکیاں مل سکتی ہیں۔کوئی ایسی لڑکی نو عمر تلاش فرماویں کہ نوعمر پندرہ سولہ برس کی اور نیک چلن اور محنتی ہو۔انشاء اللہ القدیر آپ کو ثواب ہو گا۔ضرور تلاش فرماویں۔شاید میں ۴؍ نومبر ۸۹ء تک اس جگہ ہوں۔والسلام ۲؍ نومبر ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمدعفی عنہ