مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 560 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 560

مکتوب نمبر ۱۵۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آ پ کے لئے دعا میں مشغول ہوں۔دعا سے بہتر اور کوئی چیز نہیں۔میری طبیعت آج بباعث غلبہ زکام بہت علیل ہے۔زیادہ لکھنے کی طاقت نہیں۔اگر صحت ہو گئی تو گھر کے لوگوں کو پہنچانے کے لیے میر ا ارادہ ہے کہ دس یا گیارہ فروری ۱۸۸۹ء تک لودھیانہ میںجائوں۔شاید ایک ماہ تک لودھیانہ میں ٹھہرنا ہو گا۔پھر انشاء اللہ وہاں سے خط لکھوں گا۔باقی خیریت ہے۔خواب اس عاجز کو یاد نہیں رہا۔ہر چند خیال کیا۔کچھ خیال میں نہیں آتا۔والسلام ۷؍ فروری ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمدازقادیان مکتوب نمبر ۱۵۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی منشی صاحب۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔خوشی ہوئی۔میں لڑکے کے واسطے دعا کروں گا اور ۱۸؍ اپریل ۱۸۸۹ء کو قادیان روانہ ہوںگا۔انشاء اللہ۔والسلام ۱۵؍ اپریل ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ از لودھیانہ از عبداللہ سنوری السلام علیکم پذیر۔حافظ حامد علی صاحب کی طرف سے سلام علیک۔