مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 525 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 525

مکتوب نمبر ۹۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی۔السلام علیکم۔روغن زرد اب تک نہیں پہنچا۔پان تو پہنچ گئے ہیں۔روغن جلد ارسال فرماویں۔کیا کیا جائے اس جگہ روغن زرد ملتا ہی نہیں۔اس لئے تکلیف دی تھی اور خادمہ کی نسبت آپ جہاں تک ممکن ہے۔پوری پوری کوشش فرماویں۔والسلام ۲۳؍ ستمبر ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد ا ز قادیان مکتوب نمبر۱۰۰ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی۔السلام علیکم ابھی ایک خط روانہ خدمت ہو چکا ہے۔اب باعث تکلیف دہی یہ ہے کہ میری لڑکی بباعث بیماری نہایت نقیہ اور ضعیف ہورہی ہے، کچھ کھاتی نہیں ، انگریزی بسکٹ جو کہ نرم اور ایک بکس میں بند ہوتے ہیں۔جن کی قیمت فی بکس ایک روپیہ دو آنے ہوتی ہے، وہ اس کو موافق ہیں۔اب براہ مہربانی ایسے بسکٹ شہر میں ایک روپیہ دو آنے کو خرید کر ایک بکس ہمراہ خادمہ یا جس طرح پہنچ سکے جلد ارسال فرماویں۔والسلام ۲۶؍ ستمبر ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد