مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 523 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 523

مکتوب نمبر ۹۵ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکمکے بعد روغن زرد کی اشد ضرورت ہے۔قادیان کے اِردگرد دس دس کوس تک سخت تلاش کی گئی۔ایک چار آنے(۴؍) کا روغن بھی نہیں ملتا۔کہتے ہیں کہ ہندوئوں کے سرادہ ہیں، بناچاری۔آپ کو دوبارہ تکلیف دی جاتی ہے کہ برائے مہربانی جلد تر ارسال فرماویں۔مہمانوں کی آمدو رفت ہے۔ہمراہ پان بھی اگر آسکیں وہ بھی ارسال فرما ویں۔والسلام ۱۵؍ ستمبر ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۹۶ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم پان تو پہنچ گئے مگر روغن زرد اب تک نہیں پہنچا۔اس کا کیا باعث ہے؟ امید کہ جلدی روانہ فرماویں۔آج ۲۰؍ ستمبر ۱۸۸۷ء تک نہیں پہنچا شاید کل تک پہنچ جائے تو کچھ تعجب نہیں۔بہرحال اطلاعاً لکھا گیا۔والسلام ۲۰؍ ستمبر ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد