مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 494 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 494

مکتوبات احمد ۴۹۴ جلد دوم مکتوب نمبر ۶۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم سلمه تعالی ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ مجھے کچھ بھی معلوم نہیں کہ کہاں اتروں گا ۔ انشاء اللہ وہاں جا کر اطلاع دوں گا۔ اگر چہ میرا پتہ : ۔ ہال بازار - مطبع ریاض ہند میں جا کر شیخ نور احمد سے جو مالک مطبع ہیں ۔ بخوبی مل سکتا ہے ۔ مگر پھر بھی انشاء اللہ امرتسر میں جا کر آپ کو اطلاع دوں گا ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان نوٹ ۔ اس خط پر تاریخ درج نہیں ۔ مگر مہر ۲۶ مارچ ۱۸۸۷ء کی ہے۔ (عرفانی) مکتوب نمبر ۶۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ یہ عاجز امر تسر پہنچ گیا ہے ۔ شاید پیر منگل تک اس جگہ رہوں مگر بروز اتوار صرف ایک دن کے لئے لاہور جانے کا ارادہ ہے۔ اگر آپ تشریف لاویں تو میں کڑہ مہاں سنگھ میں بر مکان منشی محمد عمر صاحب داروغہ سابق اُتر ا ہوں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۱۳۰ مارچ ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از امرتسر کٹرہ مہاں سنگھ