مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 486
مکتوبات احمد ۴۸۶ جلد دوم مکتوب نمبر ۵۰ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ شیخ مہر علی صاحب کے لئے میں نے اس قدر دعا کی ہے کہ جس کا شمار اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے ۔ اللہ جل شانہ اس کی جان بخشی کرے کہ وہ کریم و رحیم ہے۔ رونے والوں کو ایک دم ہنسا سکتا ہے ۔ سندر داس کے لئے بھی دعا کی ہے۔ مگر اسے کیوں ایسا مضطر ہونا چاہئے ۔ وہ تو ابھی لڑکا ہے اور ابھی بہت سا وسیع میدان در پیش ہے ۔ مجھے معلوم نہیں کہ آپ نے کس قدر رو پیہ لاہور میں بھیجا ہے۔ اگر کچھ بقیہ آپ کے پاس ہو تو مجھے بعض ضروریات کے لئے منگوانا ضروری ہے ۔اس سے جلد تر اطلاع بخشیں اور نیز معلوم ہوتا ہے کہ قرضہ کی بھی ضرورت پڑے گی ۔ سو اگر آپ دوسو روپیہ تک قرضہ کا انتظام کر دیں تو اس قسم کا ثواب بھی آپ کو حاصل ہوگا ۔ باقی خیریت ہے ۔ مقدمہ شیخ مہر علی صاحب سے اطلاع بخشیں ۔ والسلام مکتوب نمبر ۱ ۵ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ مشفقی مکرمی مجھی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ عنایت نامه معه قصیده متبر کہ موصول ہو کر بہت خوشی ہوئی ۔ جزاکم اللہ خیر الجزاء ۔ اگر چند بوتل سوڈا واٹر مل سکیں تو وہ بھی بھیج دینا ۔ یہ قصیدہ انشاء اللہ درج کتاب کرا دوں گا۔ والسلام خاکسار غلام احمد از لودھیانه