مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 40
کافی ہے۔جواب سے جلد مطلع فرماویں کیونکہ میں نے وعدہ کیا ہوا ہے کہ رسالہ قرآنی طاقتوں کا جلوہ جون کے ماہ میں شائع ہوگا۔سو میں چاہتا ہوں کہ اپنے ہی مطبع میں وہ رسالہ چھپنا شروع ہو جائے۔مجھے اس قرضہ کے بارہ میں کوئی اضطراب نہیں۔میں اپنے دل میں نہایت خوشی اور اطمینان اور سرور پاتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ میری دعائیں کرنے سے پہلے ہی مستجاب ہیں۔خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور یہ عاجز اس ہندو لڑکے کے لئے انشاء اللہ القدیر دعاکرے گا۔نوٹ: اس خط پر کوئی تاریخ درج نہیں مگر خطوط کے سلسلہ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بھی ۱۸۸۷ء کا خط ہے۔(عرفانی)