مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 401 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 401

مکتوب نمبر ۷۲ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عنایت نامہ عین انتظاری میں پہنچا۔مجھے اس سے بہت خوشی ہوئی کہ اس مبارک کام کے لئے آپ کی سلسلہ جنبانی کامیابی کے ساتھ انجام پذیر ہوئی۔مجھے آپ کے اس کام کی خبر تو نہ تھی مگر میں نے آپ کے اس سفر کے لئے بہت ہی دعا کی کہ جو جو مطالب اس سفر میں مدنظر ہیں خد اتعالیٰ ان کو انجام دے۔مجھے امید ہے کہ وہ دعائیں قبول ہو گئی ہوں گی۔امید کہ عقد نکاح کے بعد ضرور مسرورالوقت فرماویں۔میرے نزدیک یہ کام نہ صرف مناسب بلکہ بہت ضروری تھا۔اللہ تعالیٰ اُس میں برکت ڈالے اور بہت سی برکات کا موجب کرے۔آمین ثم آمین۔باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔والسلام ٭ ۲۰؍ اگست ۱۸۹۹ء خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان