مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 360 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 360

پہنچا۔اللہ تعالیٰ تمام احباب کو ان کی خدمات کا اجر بخشے آمین ثم آمین۔امید کہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں گے اور قبل روانگی مجھے اطلاع بخشیں کہ فلاں تاریخ تک اس طرف سفر کرنے کا ارادہ ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہر ایک غم سے نجات بخشے اور کامیابی عطا فرماوے اور بلائوں سے محفوظ رکھے بفضلہ وکرمہٖ۔آمین ثم آمین۔خاکسار ۹؍ اکتوبر ۱۸۹۷ء مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭…٭…٭ مکتوب نمبر ۲۵ محبی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ بذریعہ تار مرسلہ آنمکرم مجھ کو ملا جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْراً واحسن الیکم فی الدنیا والعقبٰی۔خدا تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور مکروہات دنیا و آخرت سے بچاوے اور اپنی محبت سے بہرہ و افرہ بخشے آمین ثم آمین۔اس جگہ چند کتابیں بڑی سرگرمی سے چھپ رہی ہیں۔امید کہ دو تین ہفتہ تک بعض کتابیں چھپ جائیں گی۔تب آنمکرم کی خدمت میں بھی مرسل ہوں گی۔باقی بفضلہ تعالیٰ ہر طرح خیریت ہے تمام احباب اور دوستوں کو السلام علیکم۔خاکسار ۲۱؍ اکتوبر ۱۸۹۷ء مرز اغلام احمد از قادیان