مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 359 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 359

میں پانچ وقت نماز پڑھی جاتی ہے، بہت تنگ ہے اور کثرت نمازیوں کی ہوتی ہے اس لئے نہایت ضرورت کی وجہ کے باعث یہ تجویز کی گئی ہے کہ اپنے احباب کے چندہ سے یہ مسجد توسیع کی جائے۔شاید اشتہارآج چھپ گئے ہوں گے۔آن مکرم کی خدمت میں بھی پہنچیں گے۔مدراس میں جس قدر دوست اور مخلص ہوں اگر وہ اس مسجد کی توسیع کے لئے کچھ مدد فرمائیں تو بہت ثواب ہو گا۔یہ ایک خاص فضیلت کی مسجد ہے جس کا براہین احمدیہ میں ذکر ہے۔تو کلاًعلی اللہ پرسوں تک عمارت شروع کرا دی جاوے گی بالفعل قرضہ کے طور پر اینٹوں وغیرہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔پھر جیسا جیسا چندہ آوے گا قرضہ والوں کو دیا جاوے گا۔والسلام ۳۱؍ جولائی ۱۸۹۷ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭…٭…٭ مکتوب نمبر ۲۴ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔یہ عاجز اب تک آنکھوں کے آشوب سے بیمار رہا اس لئے واقعہ وفات فرزند مرحوم اخویم سیٹھ صالح محمد صاحب پر عزا پُرسی نہ کر سکا اور نہ آپ کی طرف کوئی خط لکھ سکا۔اب کچھ کچھ آرام ہے۔مگر ابھی تک آنکھ کمزور ہے۔ہمیں وفات فرزند دلبند سیٹھ صالح محمد صاحب کا سخت رنج ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو صبر عطا فرماوے چندہ مسجد دو سو روپیہ بہ تفصیل ذیل پہنچا۔آپ کی طرف سے پچاس روپیہ، اخویم سیٹھ صالح محمد صاحب پچیس روپے، اخویم حاجی مہدی بغدادی صاحب پچیس روپے، اخویم دال جی لال جی صاحب پچاس روپے، اخویم اسحاق اسمعیل صاحب سیٹھ پچیس روپے، اخویم سیٹھ عبدالرحیم احمد صاحب پچیس روپے اوردوسری مد میں آپ کی طرف سے سَوروپیہ