مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 358 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 358

مکتوب نمبر ۲۲ مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آنمکرم مجھ کو ملا۔سبحان اللہ! کس قدر لِلّٰہی ہمدردی آپ کے دل وجان میں ڈال دی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور ایسی تمام خدمات کا جن کو وہ دیکھ رہا ہے وہ اجر بخشے جو اس کی رحمت اور کراُمت کے مناسب ہے۔آمین۔بباعث رمضان ابھی کوئی کتاب چھپی نہیں۔انشاء اللہ بعد رمضان کام طبع بعض رسائل شروع ہو گا۔اس وقت میں جوقریب غروب ہے طبیعت نہایت کمزور ہو جاتی ہے، زیادہ نہیں لکھ سکتا۔تمام احباب کی خدمت میں السلام علیکم۔خاکسار ۲۶؍ جولائی ۱۸۹۷ء مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭٭٭ مکتوب نمبر۲۳ محبی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔کل کی ڈاک میں مبلغ یک صد مرسلہ آنمکرم مجھ کو عین ضرورت کے وقت میں ملا۔اللہ اللہ حصہ ثواب آخرت آپ کے لئے بہت بڑا مقدر ہے۔کبھی کسی نے کسی منجانب اللہ کی اس اخلاص سے خدمت نہیں کی جس کو خدا تعالیٰ نے ضائع کیا ہو یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور رحمت اور اس کے لطف و احسان کا ایک مقدمہ ہے کہ دلی صدق اور صفا اور اخلاص سے آپ خدمت میں مشغول ہیں۔ ۱؎ بخدمت جمیع احباب السلام علیکم۔چونکہ اس جگہ وہ مسجدجس