مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 357 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 357

مکتوب نمبر ۲۱ مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔کل محبت نامہ آنمکرم مجھ کو ملا۔یہ عاجز کئی دن تک درد گردہ اور کھانسی شدیدمیں مبتلا رہا۔اب بفضلہ تعالیٰ تخفیف ہے۔انشاء اللہ آرام کُلّی ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔آپ کے قادیان آنے کے ارادہ سے بہت خوشی ہوئی۔اللہ جلشانہٗ آپ کے درخت کارخانہ مقصد کو کامیابی کے ساتھ پورا کرے پھر آپ ستمبر ۱۸۹۷ء کے آخری ہفتہ میں اس طرف کا قصد کریں۔کیونکہ اوائل ستمبر میں گرمی بہت ہوتی ہے اور یہ مہینہ عمدہ حالت پر نہیں ہوتا۔اسی مہینہ میں اس ملک میں موسمی اور وبائی بیماریاں ہوتی ہیں مگر اس کے ختم ہونے پر سردی شروع ہو جاتی ہے اور اکتوبر کا مہینہ گویا سردی کاپیغام رسان ہوتا ہے۔اس لئے اس ملک کی طرف جو سفر کیا جائے وہ ستمبر کے آخر یا اکتوبر کی پہلی تاریخ بہت مناسب ہے تا گھبراہٹ اور گرمی کے دن نکل جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ اور آپ کے صدق اور اخلاص اور محبت کا آپ کو اجر بخشے۔باقی خیریت ہے۔بخدمت جمیع اعزّہ جو حاضر الوقت ہوں۔السلام علیکم۔خاکسار مورخہ ۷؍ جولائی ۹۷ ۱۸ء مرزا غلام احمد عفی عنہ