مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 341
کیونکہ وہ جھوٹا ہے اوردرحقیقت جیسا کہ الہام کامنشاء ہے اس نے اسلام کی طرف رجوع کیا ہے اور اگر طلب کرے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ذلیل ہوکر مرے گا اور ہزار روپیہ ضامنوں کے پاس باضابطہ تمسک لے کر رکھوایا جائے گا۔امید کہ جواب سے مطلع فرماویں گے۔باقی خیریت ہے۔والسلام اور واضح کہ عبداللہ آتھم کے باقی گروہ کو جو فریق مباحثہ تھے ہر ایک طرح کا عذاب پہنچ گیا بلکہ موتیں بھی وارد ہوئیں جس کی نقل اشتہار میں درج ہے۔فقط ۸؍ ستمبر ۱۸۹۴ء خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ٭…٭…٭ مکتوب نمبر ۳ مشفق مکرمی ہمارے بہادر پہلوان حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔تار پہنچا۔حال یہ ہے کہ دروغ گو حق پوش عیسائی نے قسم کھانے سے انکار کیا۔اس وقت دوسرا اشتہار لکھا جا رہا ہے جس میں بجائے ایک ہزار دو ہزار روپیہ انعام رکھ دیا گیا ہے۔امید نہیں اور ہر گز امید نہیں کہ اب بھی کھا وے لیکن یہ تمام ثواب آپ کے حصہ میں ہے۔آپ اب بجائے ایک ہزار کے دو ہزار کی تیاری رکھیں۔میں چاہتا ہو ں کہ پانچ ہزار تک یکے بعد دیگرے اشتہار دئیے جائیں اور میں چاہتا ہوں کہ یہ پانچ ہزار روپیہ کا ثواب آپ کو ملے۔ہر گز امید نہیں کہ یہ پلید گروہ عیسائیوں کا مقابلہ پر آوے کیونکہ جھوٹے ہیں مگر خدا جانے اس تقریب سے کیا کیا ثواب آپ کو ملیں گے۔ایسی صورت ہو کہ جب ہم آپ سے بذریعہ تار دو ہزار روپیہ طلب کریں تو بلاتوقف پہنچ جائے اور اگر دوہزار پر بھی یہ پلید گروہ خاموش رہے تو میں تین ہزار روپیہ کا اشتہار دوں گا تو بروقت طلب تین ہزار روپیہ پہنچنا چاہئے مگر ہمیں ہر گز امید نہیں کہ وہ نصرانی قسم کھاوے کیونکہ جھوٹا ہے۔ان کی