مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 315
مکتوب نمبر۹۵ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمِ سیدی و مولائی طبیب روحانی سلمکم اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم بھائی خاں صاحب محمد احسن علی خاں صاحب نے مجھ کو ایک خط لکھا تھا اور ایک خط حضور کی خدمت میں بھی بھیجا تھا جو کل یہاں پہنچے۔میں (نے٭) اس خط کا جواب لکھا ہے اور برائے ملاحظہ حضور پیش ہے۔اگر حضور اس کو ملاحظہ (کر کے ٭) تصحیح سے سرفراز فرمائیںتو عین سعادت ہے۔راقم محمد علی خاں جواباً حضور نے رقم فرمایا: محبی عزیزی اخویم نواب صاحب۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ میں نے اوّل سے آخر تک حرفاً حرفاً پڑھ لیاہے یہ خط نہایت عمدہ اور مؤثر معلوم ہوتاہے۔ایسا ہی لکھنا چاہئے تھا۔جزاکم اللہ خیراً۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد