مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 305 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 305

مکتوب نمبر۸۷ دستی بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ رات مجھے مولوی صاحب نے خبر دی کہ آپ کی طبیعت بہت بیمارتھی۔تب میں نماز میں آپ کے لئے دعا کرتارہا۔چند روز ایک دینی کام کے لئے اس قدر مجھے مشغولی رہی کہ تین راتیں میں جاگتا رہا۔اللہ تعالیٰ آپ کو شفا بخشے۔میں دعا میں مشغول ہوں اور بیماری مومن کے لئے کفارہ گناہ ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ شفا بخشے آمین۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ نوٹ:۔یہ مکتوب حضرت نواب صاحب قبلہ کے ایک خط کے جواب میں ہے جوحسب ذیل ہے۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سیّدی و مولائی طبیب روحانی سلمکم اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم مجھ کو اس دفعہ نزلہ کچھ عجیب طرح کا ہوا ہے۔بالکل بخار کی سی کیفیت رہتی ہے۔پہلے زکام ہوا۔اس میں سوزش تو کسی قدر کم تھی مگر ضعف اس میں بھی تھا۔سر میں غبار۔اس سے ذرا افاقہ ہوا،میں نے سمجھا کہ اب آرام ہو گیا۔مگر اسی روز کھانسی ہوگئی۔اب سینہ میں جس طرح چُھری سے کھرچتے ہیں اس طرح خراش ہو رہی ہے اورسر میں، بدن میں کسل۔کمر میں درد ہو گیا۔چونکہ قبض بھی رہتی ہے۔اس لئے سرمیں غبار رہتا ہے۔کل ذرا طبیعت بحال ہوئی تھی مگر آج کچھ باقی۔استدعائے دعا۔(راقم محمد علی خاں)